ابنا: قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد العطیہ نے اسرائیلی نامہ نگاررافئل آہارون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور اسرائیل آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ قطر وزیر خآرجہ کے اس بیان کو پڑھنے والوں نے ناپسندیدہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطری وزیر خارجہ کا بیان عربی اور صہیونی اختلافات کا مظہر ہے۔
جرمنی میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسرائیلی نامہ نگار نے قطر کے وزير خارجہ سے ملاقات کی اس ملاقات میں قطری وزیر خآرجہ نے کہا کہ ہم اسرائيل کے بھائی ہیں، قطری وزیر خرجہ نے اسرائيلی نامہ نگآر کا موبائل نمبر اور ایڈرس لیتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب اس سے ملاقات کریں گے۔
اسرائيلی نامہ نگآر نے اسرائیل ٹائمز میں قطر کے وزير خارجہ کی رفتار کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیا ہے۔ قطر کے اسرائیل کے ساتھ گءرے روابط ہیں اور اسرائیل نے قطر میں اپنا تجارتی دفتر کھول رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب حکمرانوں کی خیانت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید درد و رنج اور مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور بیت المقدس کی آزادی کا مسئلہ کھٹائي میں پڑا ہوا ہے۔
اسرائيل اور امریکہ مسلم ممالک میں سعودی عرب اور قطر کے توسط سے بحران پیدا کرکے مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس سے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، عراق، افغانستان، مصر، یمن اور شام کے بحران اسی سلسلے کی کڑي ہیں۔عرب ذرائع کے مطابق عرب حکمراں اسرائیل کے بھائی ہیں لیکن عرب عوام اسرائيل سے متنفر ہیں عرب عوام کے سرپر امریکی اور اسرائيلی پٹھو سوارہیں۔
.......
/169